لاہور، ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ مئی 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون ڈویژن اعجاز رشید کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث248ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کی13 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سی08 لاکھ روپی42ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی14پسٹلزاوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی03کلو گرام سے زائد چرس اور279 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی50ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی84 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی ۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب65 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر74ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments