کرونا وائرس کی وباء کے دوران صحافی بھی فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ناصر سلمان

ہفتہ 23 مئی 2020 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل اورترجمان حکومت پنجاب ناصر سلمان نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ، رافع مسرت فائونڈیشن کے کنٹری ہیڈ گوہر جیلانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر نائب صدر لاہور پریس کلب قذافی بٹ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرونا وائرس کی وباء کے باعث بے روزگار ہونے والے صحافیوں کیلئے رافع مسرت فائونڈیشن کے چیئرمین اور ممتاز پاکستانی نژاد بزنس مین انیل مسرت کی جانب سے راشن پیکیج پریس کلب کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل اورترجمان حکومت پنجاب ناصر سلمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران صحافی بھی فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور معاشی طور پر سب سے زیادہ صحافی ہی متاثر ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ویڑن کے مطابق ہمیں ہر اس شخص کا احساس کرنا ہوگا جو اس وباء سے متاثر ہوا ہے۔ لاہور پریس کلب کے نائب صدر قذافی بٹ نے معزز مہمانوں کی کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں