ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

اتوار 24 مئی 2020 15:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، شہر بھر کی مساجد ،عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز عید ادا کی گئی ، سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہواجہاں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی‘ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار نے نماز عید وزیراعلیٰ ہاؤس میںجبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نمازعید گورنر ہاؤس میں ادا کی‘ نمازیوں کو سینی ٹائیزراور ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد عید گاہ میں داخلہ کی اجازت دی گئی‘ کورونا وائرس کی وجہ سے سے مکمل حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا، اجتماعات میں علماء اکرام نے عیدالفطر کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر علماء نے ملک کی خوشحالی اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کیں، نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوںنے قبرستانوں کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوںکی چادریں چڑھائی‘ ایس ایس پی آپریشن نے شہر کی مختلف مساجد اور عید گاہوںکا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا‘شہر بھر میں 7000 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے، پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے باعث عید الفطر انتہائی سادگی سے منائی گئی‘عید کے موقع پرشہر کو صاف رکھنے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دس ہزارملا زمین ڈیوٹی پر معمور ہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں