پیپلز پارٹی پنجاب کا سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 25 مئی 2020 20:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب نے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجازاحسن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کا وڈیو لنک پر اہتمام کیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجازاحسن ایک باکمال شخصیت تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی اعتزاز احسن کے ساتھ کھڑی ہے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی .۔

(جاری ہے)

چودھری منظور احمد نے کہا کہ تمام پارٹی اعتزاز احسن کے غم میں برابر شریک ہے ڈاکٹر اعجازاحسن کی ہیلتھ کے شعبہ میں بے پناہ خدمات تھیں۔اس موقع پر چوہد اعتزاز احسن نے تمام پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا‘۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان، اعتزاز احسن، چودھری منظور احمدچودھری اسلم گل، ملک عثمان،حاجی عزیز الرحمان چن،رائے شاہ جہاں ، علامہ یوسف سمیت دیگر نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں