وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے ،علماء ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع جانوںکی قربانیاں دیکر کریں گے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد

عید الفطر کے عظیم اجتماع میںکرونا وائرس کے خاتمے ، پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی و کامیابی کیلئے خصوصی دعاء

پیر 25 مئی 2020 20:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اُمت ِمسلمہ کی کامیابی اور خوشحالی کا راز اسلام اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے ،اُمت ِمسلمہ اسلام اور قرآن پاک پر عمل کر کے ساری مشکلات پر قابو پا سکتی ہے ۔

عید الفطر کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی بڑھتی ہوئی مشکلات کی ایک بڑی وجہ اسلام سے روگردانی ہے ،ہر مسلمان کو چاہئیے کہ اپنی زندگی اسلام کے تابع کرے ،انہوں نے کہا کہ قرآن اور اسلام ہی دنیا کے تمام لوگوں کو قلبی سکون دے سکتے ہیں ،مولانا سید عبد الخبیرآزاد نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے،اور ہم اپنی جانوں کا نذرانہ اور قربانی دے کر پاکستان کا دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے ،پاکستان عالم اسلام کے بڑے ملکوں میں شمار ہوتا ہے، دنیا بھر کے مسلمان پاکستان سے محبت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر کے علماء پاکستان کی سلامتی تحفظ اور دفاع کیلئے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ علماء پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر کریں گے ،اور دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان نے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بھر پور محنت کی ہے اور پاکستان کے عوام کو خوش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ کرونا وائرس کوجلد کنٹرول ہوجائے گا، مولانا سید عبد الخبیرآزاد نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور افواج پاکستان کی ترقی اور مضبوطی قبلہ اول اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے رقت آمیز دعا کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اور عالم اسلام کے تحفظ اور خوش حالی کیلئے بھی انتہائی رقت آمیز دعا کروائی،اور کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ قبلہ اول اور مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں