روڈ یوزر میں عید گفٹ کی تقسیم موٹر وے پولیس کی روایات کا حصہ ہے

بدھ 27 مئی 2020 17:37

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) لاہورسیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس (ایم-تھری)، ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر عید کے موقع پر روڈ یوزر میں تحائف کی تقسیم کی گئی۔ ترجمان ماجد رفیق کے مطابق ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدائت پر عید جیسے تہوار پر فیمیلیز خصوصا بچوں کو دوستانہ ماحول میں تحفظ اور پیار کے احساسات کے ساتھ خوشیوں میں شامل کرنا ہماری اعلی روایات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

معاشرہ میں پبلک فرینڈلی پولیسنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ایسے اقدامات اہم سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔ اس بابت ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار بٹ، روڈ سیفٹی آفیسر ماجد رفیق منہاس اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے شرقپور ٹال پلازہ جبکہ ڈی ایس پی وحید ربانی، ایڈمن آفیسر رانا انور و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے درکھانہ ٹال پلازہ پر بچوں اور فیمیلیز میں عید گفٹ تقسیم کئے۔ لوگوں نے موٹروے پولیس کو ایسے دوستانہ ماحول میں اپنے درمیان پاکر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور افسران بالا کی حکمت عملی کی پزیرائی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں