پٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے : سمیرا ساہی

پیر 1 جون 2020 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ پٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے، ٹرانسپور ٹر حضرا ت عوام پر رحم کر یں اور من مانے کرایے و صو ل کر نے کی بجائے عوام کوریلیف دیں،پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپور ٹر حضرا ت فوری طور پر کرایو ں میں کمی کر دیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت صنعتکاروںاور تاجر برادری کے لئے مزیدآسانیاں پیدا کرے گی۔ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا۔ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کاازالہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوںمیں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں