مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے : مخدوم سید احمد محمود
بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گردی کر رہا ہی: سابق گورنر پنجاب
پیر 1 جون 2020 22:24
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ تین دنوں میں پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔
پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون گرا کر بھارت کو بتادیا کہ پاکستانی افواج ہمہ وقت تیار اور اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔مخدوم احمد محمود نے علاقائی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے۔ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ مودی حکومت بھارت میں مسلمان اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور بھارت اپنے اردگرد کے تمام ہمسایہ ممالک کو جنگ پر اکسا رہا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اب ہسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار شروع کردیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ ملک میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ کورونا و دیگر اہم معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو ہم آہنگی و اتحاد کی ضرورت ہے۔ ماسک پہننا ہر شہری کے لیے لازم قرار دیا جائے اور عوام میں مفت بانٹے جائیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملے کو 100 فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ہمیں کورونا وائرس سے خود اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے۔ کورونا کے خاتمے کے لیے ہر حال میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے ملازمت نہ کرنے والی خواتین ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم