پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

قیمتوں میں کمی سے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوںمیں بھی نمایاں کمی آئے گی ‘ مسرت جمشید چیمہ کی قرارداد کا متن

پیر 1 جون 2020 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جون کے لئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔

اس اقدام سے جہاں عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا وہیںہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے پر وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوںمیں بھی نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں