جماعت اسلامی عوامی خدمات کا مقدس فریضہ ادا کرتی رہیگی، لیاقت بلوچ

پیر 1 جون 2020 23:19

لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کے پی کے میں ہزارہ ، مالاکنڈ ، پشاور اور 29 جنوبی اضلاع کی سیاسی انتخابی کمیٹی کے صدور اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی خدمات کا مقدس فریضہ ادا کرتی رہیگی، ملک بھر کے اضلاع میں بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 303 دن سے کرفیو ، لاک ڈائون جاری ہے ، فاشسٹ مودی کا ظلم بڑھتا جارہاہے ، مودی عالم امن اور سیاست کا ناسور ہے ، آزادی اور حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں