یوای ٹی نے کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب بھر میں انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیا

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ترجمان یو ای ٹی

بدھ 3 جون 2020 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) ملک میں حالیہ کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انڈر گریجویٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق موک ٹیسٹ بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں ، انٹری ٹیسٹ اور موک ٹیسٹ کی اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کی بناء پر ہوتے ہیں۔ رواں سال یو ای ٹی کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ 13 اور14جون کو ہونا تھا۔ جبکہ موک ٹیسٹ 6 اور 7 جون کو ہونا تھے۔ مزید برآں یو ای ٹی انتظامیہ کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کے خواہشمند طلباء کی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو طلباء وطالبات رجسٹریشن نہیں کرا سکے ان کیلئے رجسٹریشن کی سہولت جاری رہے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں