لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی افسران و ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 4 جون 2020 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے اپنے انتظامی افسران اور ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر کی جانب سے افسران اور ملازمین کو31 جولائی تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ملازمین کو مالی سال 20-2019ء کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے تمام انتظامی افسران اور ملازمین اپنی جائیدادوں کی تفصیلات اور ان سے متعلق دستاویزات بھی جمع کروائیں۔ یہ مراسلہ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست سمیت دیگر علاقائی بنچوں میں تعینات تمام افسران و ملازمین کو بھجوایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں