لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو یکم جنوری سے قبل دائر فیملی اور سول مقدمات نمٹانے کا حکم

جمعرات 4 جون 2020 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو یکم جنوری سے قبل دائر ہونے والے فیملی اور سول مقدمات کو نمٹانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب کی تمام فیملی عدالتیں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل لازمی طور تمام مقدمات نمٹائیں۔ مراسلہ کے مطابق سیشن عدالتوں میں بھی یکم جنوری سے قبل دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کو 6 ہفتوں کے اندر نمٹایا جائے اور پنجاب کی تمام سیشن عدالتیں یکم جنوری سے قبل دائر سول اپیلوں پر بھی موسم گرما کی تعطیلات سے قبل فیصلے کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں