ڈاکٹر محمود شریف کا پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

جمعرات 4 جون 2020 17:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر شبیرسیال سمیت دیگر رہنماؤں کے اعزاز میں ڈاکٹر محمود شریف نے اپنی رہائشگاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا، ظہرانے سے شبیرسیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے تمام بڑی مارکیٹوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سختی سے عملدرآمد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجربرادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، عوام اور تاجر برادری حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کریں،شبیرسیال نے کہاکہ نعیم میرتاجروں کا نمائندہ نہیں بلکہ ایک شعبدہ بازہے، سستی شہرت حاصل کے لئے ڈرامے بازیاں کرتا ہے،ظہرانے میں عرفان حسن، ارشد خان، محبوب ارشاد، ملک اقبال، حافظ عامر، نویدخان، اقبال احمد، مقصود رحمانی، بشارت غازی، عبدالرزاق، ملک تنویر، حاجی قیصر خان، عرفان بھلہ، سیٹھ خالد رحمانی نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں