لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ملزم نجی کاروباری شخصیت و نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی

ہفتہ 6 جون 2020 15:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ملزم نجی کاروباری شخصیت و نجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ 11 جون کو میر شکیل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ28 مئی کو جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخی کے باعث کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔

عدالت نے میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے گرفتاری سے قبل اپنے ہی بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 34 برس قبل خریدی گئی پراپرٹی کے تمام شواہد نیب کو فراہم کر چکا ہوں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکا ہوں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں