سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کے سرچ آپریشنزجاری

سرچ آپریشنز کا مقصد سماج دشمن عناصر کی سرکوبی و غیر قانونی مقیم افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہے، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید

جمعرات 2 جولائی 2020 00:05

لاہور ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پرشہر بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ جوہر ٹاون میں جھگیاں ایکسپو سنٹر، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دھلا فلیٹس، سنٹرل فلیٹس ماڈل ٹاون ایکسٹینشن، بھسین گاؤں سے متعدد مقامات پر سرچ آپریشنز کا عمل جاری ہے‘ تھانہ لٹن روڈ، لاری اڈا، شفیق آباد، بادامی باغ اور تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں متعدد آبادیوں اور علاقہ تھانہ نواب ٹائون، ستوکتلہ اور نشتر کالونی کے کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے گئے‘ متعلقہ ایس او ایچ اوز نے نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیا اور سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق ، کرایہ داروں کے کوئف اور متعدد ہوٹلز بھی چیک کئے گئے۔

(جاری ہے)

سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد قانون کی گرفت میں ہونگے‘ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کے اضافی دستے مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراًً 15پر دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں