لاہور میں فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

جمعرات 2 جولائی 2020 01:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 جولائی2020ء) فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنےوالوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ نمبر پلیٹس کےحصول کےلئے جاری کردہ ایکسائز سلپ دیکھانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

یر نمونہ، بوگس نمبر پلٹیس کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے بھی لگائے جائیں۔ فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ نوٹسز دیئے جائیں گیں۔ قانون شکنی کیصورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔

غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی پر ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں گیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی جاری رہے گی، 17 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں