ام البنین کی پنجاب اسمبلی سے بجٹ پاس ہونے پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 2 جولائی 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن پیما ام البنین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے صوبے کا بجٹ پاس ہونے پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتی ہوں، وزیراعلیٰ نے صوبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیموں کی مثالی کارکردگی ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے بہترین اقدامات کئے جس سے وباء زیادہ پھیل نہیں سکی جبکہ نام نہاد اپوزیشن ٹولہ شور مچانے میںمصروف ہے ،جسے عوام اور ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت فسادی ٹولے کی تمام سازشوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں