پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، شنیلاروتھ

جمعرات 2 جولائی 2020 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے ،کشمیری اور فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، عالمی برادری اور او آئی سی کو جاگنا ہوگااور مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیر ی اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اور فلسطینی عوام کو جلد حقیقی معنوں میںآزادی نصیب ہوگی اور ان کی قربانیاں رنگ لائیںگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں