فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 4 جولائی 2020 00:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، دو روز میں 7 ہزار 890 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری اور بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 923 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 379، نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 451 اور واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 291 وہیکلز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی۔ سید حماد عابد نے سرکل افسران کو جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قانون شکنی کی صورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے۔ غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی پر ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں۔ 17 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی جاری رکھے گی۔ سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں