لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میںٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ،بالائی و وسطی پنجاب, گلگت بلتستان، اسلام آباداورکشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروںراولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ،خوشاب، سرگودھا،میانوالی،مری، سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، منڈی بہائوالدین، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل ّآباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکاٍن ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم38ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ42ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب73فیصد رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں