موٹر بائک ایمبولینس سروس ایک انتہائی کم لاگت ایمرجنسی رسپانس ماڈل ‘ جس سے محکمانہ آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی ہے‘ ڈاکٹر رضوان نصیر

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ موٹر بائک ایمبولینس سروس ایک انتہائی کم لاگت ایمرجنسی رسپانس ماڈل ہے جس سے ریسکیو 1122 کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی ہے‘ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس نے لاہور میں اوسطاًً 4.5منٹ کا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2 لاکھ سے زائدایمرجنسیزکو رسپانڈکیا ‘انہوں نے ان خیالات کا اظہار خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہا موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کے عملے کی 2لاکھ سے زائد حادثات وایمرجنسیز میں متاثرہ بے بس لاچارمتاثرین کو مثالی خدمات فراہم کرنے پر ا ن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ‘موٹر بائک ایمبولینس سروس ٹریفک جام اور گنجان علاقوں میں ٹریفک حادثات اورمیڈیکل ایمرجنسیزپر بھی موثر رسپانس مہیا کرتی ہے‘جس سے رسپانس ٹائم میں بھی نمایاں طور پر بہتری آئی ہے‘۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ موٹر بائک فرسٹ رسپانس نے ریسکیو 1122 کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی ہے اوررسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا ہے اور ہنگامی متاثرین کی فوری طور پر پیشہ ورانہ ہینڈلنگ کو یقینی بناتے ہوئے پنجاب کے بڑے شہروں میں شہریوں کو تحفظ کا احساس فراہم کیا ہے‘موٹر بائک ایمبولینس سروس کا آغاز 10 اکتوبر 2017 ء کو پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی سے 900 موٹر بائک ایمبولینسز اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے ساتھ کیا گیا ‘ موٹر بائیک ایمبولینس سروس لاہور نے 2لاکھ سے زائد ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کیا جن میں 130442 روڈ ٹریفک حادثات، 47775 طبی ہنگامی صورتحال، گرنے یا پھسلنے کی 4282 ایمرجنسیز، 9984 پیشہ ورانہ حادثات، بجلی کے جھٹکے، جلنے،زچگی اوراینیمل ریسکیوکی 168 ایمرجنسیز، ڈوبنے کے 46، 23کرائم کالز، آگ کے 2397 واقعات، عمارت گرنے کے 69 واقعات اور فرنس بلاسٹ / سلنڈر دھماکے کے 32 واقعات شامل ہیں‘ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائک ایمبولینس سروس زندگی بچانے والے آلات جن میں پلس آکسی میٹر، گلوکومیٹر، بلڈ پریشر مانیٹر، لائف سیونگ میڈیسن، پورٹ ایبل آکسیجن سلنڈرز، ایئر وے اور برن کٹ،سروائیکل کالر، ٹروما کٹ، اسپلنٹس وغیرہ شامل ہیں سے لیس ہے‘ پنجاب میں روزانہ تقریبا 700ایمرجنسیز پر رسپانڈ کیا جارہاہے جبکہ موٹر بائک عملے کو دی جانے والی اعلیٰ معیار کی تربیت اورزندگی بچانے والے آلات کی بدولت 35 فیصد حادثات وایمرجنسیز میں معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداددیکراسپتالوں سے مریضوں کا اضافی بوجھ کم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر بائک ایمبولینس سروس ایک انتہائی کم لاگت ایمرجنسی رسپانس ماڈل ہے اور اس نے 9 ڈویژنل ہیڈ کوآٹرز میں ایمبولینس سروس پر ایمرجنسیز کے بوجھ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں