پراسیکوٹرجنرل پنجاب نے پنجاب کے جملہ پراسیکیوٹرز سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی

اتوار 5 جولائی 2020 01:20

لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پراسیکوٹرجنرل پنجاب نے پنجاب کے جملہ پراسیکیوٹرز سے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹرچنرل پنجابرانا عارف کمال نون نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ خصوصی عدالتوں کے تمام پراسیکیوٹرز ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز سے گزشتہ سال کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ 10 جولائی 2020 تک طلب کرلی ہے کارکردگی رپورٹ طلب کرنے کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال اور اس کی روشنی میں مستقبل میں مزید بہتری لانے کے لئے سفارشات مرتب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں