فیاض الحسن چوہان کی کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر شہباز شریف کو مبارکباد

ْ(ن) لیگ کے صدرجس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے امید ہے نیب میں بھی حاضر ہونگے‘ وزیراطلاعات

اتوار 5 جولائی 2020 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، (ن) لیگ کے صدرجس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے امید ہے نیب میں بھی حاضر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ لیگی صدر ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ رہنمائی چاہئے تو عثمان بزدار کی بہترین فارمنس سے لے لیں، امید ہے شہباز شریف پورے ملک میں کورونا کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں