عیدالاضحی قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان برپا

پیر 6 جولائی 2020 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) عیدالاضحی قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان برپا ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بالخصوص پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہر کے عام بازاروں میں آلو، ٹماٹر، پیار ، برائیلر مرغی اور انڈوں سمیت چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات ہیں لیکن بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلو، لہسن کی قیمت 220روپے فی کلو، آلو کی قیمت 80روپے فی کلو، برائلر مرغی کی قیمت 281 روپے فی کلو اور انڈوں کی قیمت 125 روپے فی درجن، چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے فی تھیلا کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں