پنجاب حکومت کا عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل مارکیٹیں، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر غور

پیر 6 جولائی 2020 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) عیدالاضحی کے موقع پر کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل شہر کی تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جبکہ اس اقدام کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے کرونا کے فیصلوں کی روشنی میں کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ عیدالاضحی پر مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ مارکیٹیں اور بازار بند ہونے کی صورت میں تمام خریداری مراکز 25 جولائی سے عیدالاضحی تک بند کئے جا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں