سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نکالے گئے 500 ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی کا کام شروع

پیر 6 جولائی 2020 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ملازمت کے کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے پر کمپنی سے نکالے گئے 500 ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نکالے گئے ان 500 ڈیلی ویجز ملازمین کو بحال کر کے ان ملازمین کو بلنگ ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ ان ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ان 500 ملازمین کی مدت ملازمت کی میعاد 30جون کو ختم ہونے کے بعد انہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں