ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق2019-20مہنگائی کا سال رہا ،ہر چیز مہنگی ہوگئی

مہنگائی میں 10.74فیصد اضافہ، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دے ،میاں کامران سیف

پیر 6 جولائی 2020 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے حکومتی ادارہ شماریات کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کا سال رہا ،قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں تقریباً ہر چیز مہنگی ہوئی ایک سال میں آٹے کا20کلو کا تھیلا 204روپے مہنگاہوا جس کی قیمت844سے بڑھ کر1048روپے ہوگئی سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں چینی8روپے 79پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس سے اس کی قیمت72.03سے بھ کر 80.82روپے فی کلو ہوگئی۔

انہوںنے کہا کہ حکومتی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 10.74فیصد اضافہ ہوا ، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2019-20مہنگائی کا سال ہر چیز مہنگائی ہوگئی جس سے سفید پوش اور غریب طبقہ متاثر ہوا انہوںنے کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ سے حکومتی ساکھ متاثر ہورہی ہے اس لیے حکومت پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرکے اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ چیز مہنگی ہوجاتی ہے جس سے حکومت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے ہماری ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے اس لیے حکومت بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں