سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے.

ضلع بھر میں جولائی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی

پیر 6 جولائی 2020 22:00

سرگودھا / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ضلع بھر میں جولائی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ضلع میں 9مختلف مقامات پر لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیاگیا ہے جبکہ بلاک نمبر 2او ردیگر ملحقہ علاقوں میں کورونا کے مشتبہ مریض رپورٹ ہونے پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیاجارہا ہے او راس ضمن میں اے سی سرگودہا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔

اس امر کا انکشاف محکمہ صحت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کو دی گئی بریفنگ میں کیاگیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی او رڈاکٹر اسد اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 195مریض ہیں جن میں سے گیارہ مختلف ہسپتالوں میں جبکہ باقی تمام گھروںپر قرنطینہ ہیں ۔

سب کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے ۔ ہسپتالوں میں زیر علاج ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 27اموات ہو چکی ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ محکمہ صحت کے 11 ڈاکٹرز ‘ایک نرس اور 11دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے گھروں پر قرنطینہ مریضوں کاروزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کے پاس ڈاکٹر ز او رپیرا میڈیکل سٹاف کے لئے تمام حفاظتی سامان وافر مقدار میں موجود ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں