کمشنر فرح مسعو د نے عید الاضحی کیلئے مویشی منڈیوں کی تفصیلات اور ایس او پیز طلب کر لئے

پیر 6 جولائی 2020 22:00

سرگودھا / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعو د نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور میونسپل اداروں سے عید الاضحی کیلئے مویشی منڈیوں کی تفصیلات اور تشکیل کردہ ایس او پیز فوری طلب کر لئے ہیں ۔ انہوں نے محکمانہ معاملات میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سے تحریری وضاحت بھی طلب کر لی ہے ۔

وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں مویشی منڈیوں کے انعقاد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد او رکیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام 10 مستقل مویشی منڈیاں سارا سال جاری رہتی ہیں تاہم عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کے ایام میں اضافہ او ررقبہ بھی بڑھادیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت تحصیل کونسلز بھی عید الاضحی پرآبادیوں سے دورمویشی منڈیاں لگا رہی ہیں ۔ کمشنر نے تمام مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے ۔ فروخت کندگان کو ماسک کا استعمال سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مویشی منڈیوں میں وقتا فوقتا جراثیم کش سپرے کرنے ‘ ہاتھوں کو دھونے اور سینی ٹائزر کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مویشی منڈیوں میں سایہ دار بیٹھنے کی جگہ ا ور پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سے تین سالوں میں تمام مویشی منڈیوں میں جانوروں کے فروخت او رریونیو وصولی کاریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قابوپاتا کورونا مویشی منڈیوں کے ذریعے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں