عیدین کے دنوں میں ضلع بھر کی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیئے جائیں،آمنہ منیر

پیر 6 جولائی 2020 22:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے عید الالضحیٰ کی تقریبات پر سکیورٹی ودیگر انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدین کے دنوں میں ضلع بھر کی گلیاں،روڈز اور تفریحی مقامات کی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ کے اس موقع پر ضلع بھر میں ٹر یفک اور پارکنگ کا خصوصی پلان مر تب کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پیش آئے بلکہ موٹر سائیکل ون ویلنگ کرنے والے منچلوں پر سخت کارروائی کی جائے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس منور حسین گورایہ ، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت، سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفور ،چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس محمود حسین انجم اور متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عید الالضحیٰ کی نماز کھلے میدانوں میں کروائی جائیں اور ایس او پیر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مذید کہا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی تنظیمیں، افراد یا ادارے اپنی درخواستیںڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جمع کروائیں گے۔ تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا۔ اجازت نامہ کی ایک نقل متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر آفس اور متعلقہ تھانہ میں بھی مہیا کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر متوقع بارشوں کے حوالہ سے چک نمبر 328ج ب کے ڈسپوزل ورکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں