لاہور،پیپلز پارٹی ملک سے مہنگائی کے خاتمے ،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی ،محمد اشرف بھٹی

پیر 6 جولائی 2020 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک سے مہنگائی کے خاتمے ،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کے لئے ایک بھرپور تحریک چلائے گی اور ہر مظلوم کی آواز بنے گی۔ حکومت یرغمال ، اصل حکمرانی مافیا زکی ہے ۔حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

جتنی اس حکومت نے عوام کی حالت خراب کی ہے اتنی کسی اور حکومت نے نہیں کی ہے عمران خان صاحب کی یہ خوش فہمی ہے کہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے ان سمیت ہر حکمران یہی سمجھتا ہے کہ ان کا متبادل نہیں لیکن جن کے ساتھ عوام ہوتے ہیں ان کو کسی اور کی حمائت کی ضرورت نہیں ہوتی اور پیپلز پارٹی عوامی حمائت سے ہی بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں