لاہور،جائیداد کے تنازعے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والاملزم گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد

ملزم امتیاز گھر کی چھت پر سوئے ہوئے اپنے سگے بھائی آصف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا

پیر 6 جولائی 2020 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے جائیداد کے تنازعے پر سگے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم امتیاز عرف سونی گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے شفیق آبادکے علاقے میں سگے بھائی کو قتل کرنے کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحیدالرحمن میمن کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائیداد کے تنازعے پراپنے سگے بھائی آصف شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم امتیاز عرف سونی کو گرفتارکر لیا ہے۔دونوں بھائیوں مقتول آصف اور ملزم امتیاز کے درمیان 3مرلے کے مکان پر جھگڑا چل رہا تھا۔روز روز کے جھگڑے سے تنگ آ کر ملزم امتیاز نے گھر کی چھت پر سوئے ہوئے اپنے سگے بھائی آصف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سر میں فائر لگنے سے مقتول آصف شہزاد موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھا۔گرفتار ملزم امتیاز عرف سونی سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیاگیاہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن محبوب رشید میاںنے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں