محنت میں عظمت ہے ، ہمیں چاہئے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور مایوس نہ ہوں،پروفیسر ہمایوں احسان

بدھ 8 جولائی 2020 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) محنت میں عظمت ہے ، ہمیں چاہئے کہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور مایوس نہ ہوں۔ نئی نسل قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒاور مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے افکارونظریات کا مطالعہ اور اس پر عمل کرے۔ ان خیالات کااظہار ممتاز ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 20 ویں سالانہ تعلیمی سیشن ( آن لائن)کے بیسویں روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔

اس سکول کا ماٹو ’’ پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے۔ پروفیسر ہمایوں احسان نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جہد مسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئی نسل اپنی مکمل توجہ تعلیم پر دے اور پڑھ لکھ کر ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ذہین طلباوطالبات، محنتی اساتذہ اور پرجوش جذبوں کی موجودگی میں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ قانون پسندانسان تھے اور انہوں نے پوری زندگی کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ایکدوسرے کا خیال رکھ کر ہی قومیں عظیم بنتی ہیں۔ آپ میں سے ہی دنیا کے بہترین سائنسدان، ڈاکٹرز، انجینئرز بنیں گے۔ آپ اپنے والدین کی خدمت کریں اور اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھیں۔وقت کی قدر کریں اور اساتذہٴ کرام کا ادب واحترام کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں