پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو دو سال کیلئے فریز کر دیا

بدھ 8 جولائی 2020 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے دو شہروں میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کے علاوہ صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں بند کرتے ہوئے ان آسامیوں کو ختم کرنے کی بجائے دو سال کے لئے فریز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 70 ہزار سے زائد خالی آسامیاں موجود ہیں جبکہ حکومت نے پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کے باوجود کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں اساتذہ کی مذکورہ خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ بھرتی پر پابندی کا محکمہ خزانہ پنجاب کے بھی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں