موہلنوال کے قریب کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدور جاں بحق ،تین زخمی

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) سندر کے علاقے موہلنوال کے قریب کھدائی کرتے ہوئے مزدوروں پر مٹی کا تودہ گر گیاجس کے نتیجہ میں 2مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایاگیاہے کہ سندر کے علاقے موہلنوال کے قریب پلازہ کی بیسمنٹ کی مزدور کھدائی کر رہے تھے کھانا کھاتے وقت مٹی کا تودہ مزدوروں پر گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے مزدورں کو نکال لیا جس میں مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق تینوں مزدورں کی حالت تشویشناک ہے ۔جابحق ہونے والوں کی شناخت لیاقت اور لقمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر سندر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں