چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے اہم اجلاس

منگل 14 جولائی 2020 00:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) رمین ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایاکہ شہر لاہور ہمارا گھر ہے اسکی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،عید الضحی کے حوالے سے تمام محکموں کو معاونت اور باہمی اشتراک سے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کو عید الضحی پر آنے والے تمام تر مشکلات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ میٹینگ منعقد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ شہر کے تمام ادارے عید الضحی پر صفائی آپریشن میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ عید الضحی پر شہر سے 50000 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام محکموں کے تعاون سے عید الضحی پر صفائی ستھرائی کی نئی مثال قائم کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہری عید الضحی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ خصوصی تعاون کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز سب سے مشکل کام کرتے ہیں شہری انکی حوصلہ افزائی کریں۔ اعجاز چوہدری۔اجلاس میں سئنیر رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، ڈپٹی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، چئیرمین پی ایچ اے، وائس چئیرمین واسا سمیت پاکستان ریلوے، محکمہ تعلقات عامہ، ایم سی ایل، کمشنر آفس، سٹی ٹریفک پولیس، سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں