پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ظلم کیخلاف جہاد سمجھ کر لڑ رہاہے،

دنیا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، دنیا مطالبہ کر رہی ہے کہ بھارت کشمیر میں لاک ڈان ختم کر دے،ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 4 اگست 2020 13:54

پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ظلم کیخلاف جہاد سمجھ کر لڑ رہاہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ظلم کے خلاف جہاد سمجھ کر لڑ رہاہے ، دنیا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ جہاد ہے،پوری دنیا آج مطالبہ کر رہی ہے کہ بھارت کشمیر میں لاک ڈان ختم کر دے۔

(جاری ہے)

ا ے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صرف کشمیر اور پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ اس صورتحال میں کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ریاستی دہشت گردی اور جارحانہ اقدامات کے ذریعے کشمیرمیں آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے اچھا وقت آنے والا ہے ،5 اگست کے نریندر مودی کے تکبر میں اٹھائے گئے قدم نے کشمیریوں کی آزادی کی راہ ہموار کی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ مقبوضہ کشمیرکو آزاد ہونے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں