کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی

قابض افواج کے مظالم بہادر کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتی:سید صمصام علی بخاری

بدھ 5 اگست 2020 23:09

کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2020ء) صوبائی وزیر وائلڈ لائف سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دونوں ایک جسم اور جان کی مانند ہیں۔سید صمصام علی بخاری کی زیرقیادت لاہور چڑیا گھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

عوام کی بڑی تعدادنے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی میں شرکت۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیروائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ قابض افواج کے مظالم کشمیری عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

اقوام عالم کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کی ہے اور کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نیا جغرافیائی نقشہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں