جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی کا انعقاد

بدھ 5 اگست 2020 23:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) امیر جماعت اسلامی غریب لاہور محمد شفیق ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی بربریت 72سالوں سے جاری ہے، کشمیریوںکی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ہماری مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کی عزتین تار تار کی جارہی ہیں نوجوانوں کو بے رحمانہ تشدد کرکے شہید اور معذور کیا جارہاہے۔مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال سے جاری شدید لاک ڈائون کی وجہ گھر قبر ستان بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ ملتان روڈ پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی جو مودی سرکار کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔احتجاجی ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی کر مرکزی رہنمائوں حافظ محمد ادریس ، فرید احمد پراچہ،عبدالعزیز عابد،اظہر بلال،چوہدری عبدالواحد،امان اللہ خان و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں