چیئرپرسن پی ایچ سی کی ڈاکٹر فیصل سلطان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 5 اگست 2020 23:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) چیئرپرسن بورڈ آف کمیشنرز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر ِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی صحت سروسز،ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئر پر سن نے کہاہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی تعنیاتی سے شعبہ صحت میں مزید بہتری آئیگی اوران کا بین القوامی اورمقامی تجربہ کووڈ19کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ پروفیسر عطیہ خالد نے پی ایچ سی کے مکمل تعاون اور کردار کی یقین دہانی کر واتے ہوئے اس نئے کردار میں ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں