متروکہ وقف املاک بورڈ کا کروڑ روپے مالیت کی متروکہ جائیدادوں کو تلاش کرنے والے اہلکار ممروز خان رینٹ کلکٹر (حسن ابدال)کو تعریفی سند اور قیمتی موبائل بطور انعام

جمعرات 6 اگست 2020 23:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کروڑ روپے مالیت کی متروکہ جائیدادوں کو تلاش کرنے والے اہلکار ممروز خان رینٹ کلکٹر (حسن ابدال)کو تعریفی سند اور قیمتی موبائل بطور انعام۔ تفصیلات یہ جائیدادیں2005میں متروکہ املاک کے ریکارڈ سے غائب کر دی گئیں تھیںاور ان کے بل بھی بند کر دیئے گئے تھے جسکی وجہ سے محکمہ کو ان جائیدادو ں سے کوئی آمدن نہ ہو رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اعلی کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی اور انعامات دیے جانے پر ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی تنویر حسین ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرحسن ابدال عبدالمتین بھٹی نے چیئرمین بورڈڈاکٹر عامر احمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مزید ایسے اقدامات کریں گے جسکے ذریعے نہ صرف وہ قیمتی اراضی کو تلاش کر کے کرایہ داری کے عمل میں لایا جائے گا تاکہ بورڈ کی آمدن میں خاظر خواہ اضافہ ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں