شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا‘ ڈی جی پی ایچ اے

جمعرات 6 اگست 2020 23:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا پارکس کھولنے کا فیصلہ کرلیا‘ کل 7 اگست کو شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پارکس میں آنے والے تمام شہری ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ جاگنگ ٹریک پر کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط کی جائے گی۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی مزید کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ پارکس حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں