وزیراعلیٰ پنجاب نے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 6 اگست 2020 23:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کاخدشہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب نے حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری آبپاشی کوہدایت جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کے مطابق ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اور دیگر ضروری انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دی جائے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھر پور منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کرے اور فلڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے جبکہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر سرکاری آلات، مشینری اور انسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں