ڑ*عمران نے دنیا کے سامنے بھارتی مکاری کا پردہ فاش کردیا :ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

ؒ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عمران نے دنیا کے سامنے بھارتی مکاری کا پردہ فاش کردیا، دنیامقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر موجودہ مکمل پابندی کو فوری ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے،پاکستان کشمیر یوںکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کے دوران گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کے متنازعہ اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے، عمران خان نے دنیا کوامن کا پیغام دیا ہے اور سچ یہ ہے کہ ہرصاحب ضمیر بھارتی بھی مودی سرکار کے غیر جمہوری اور گھنائونے اقدام پر شرمندہ ہے اورمقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارت کا تعصب دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے تمام اخلاقی،سفارتی،سیاسی اوربین الاقوامی قوانین کو پامال کیا اورمودی سرکارنے یہ متنازعہ اقدام کر کے علاقائی سلامتی اورامن کو خطرے میں ڈال دیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں