)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنا 4Gایل ٹی ای ایڈوانس سسٹم رکھنے والا واحد سکیورٹی ادارہ ہے،محمد کامران خان

{ڈیٹا سکیورٹی اور قواعد و ضوابط کی پابندی ہمارا بنیادی اصول ہے جسے ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی نے لاہور میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

،ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پاکستان میں اپنا 4Gایل ٹی ای ایڈوانس سسٹم رکھنے والا واحد سکیورٹی ادارہ ہے۔ ڈیٹا سکیورٹی اور قواعد و ضوابط کی پابندی ہمارا بنیادی اصول ہے جسے ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی نے لاہور میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے یوفون پاکستان کے 3رکنی وفد کو اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے آپریشن کمانڈرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

انہیں کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بتایا گیا۔

دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ دورہ کرنے والے سینئر ٹیلی کام پروفیشنلز نے سیف سٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اوررائج سکیورٹی پروٹوکولزکی تعریف کی اور کہا کہ اتھارٹی میں نوجوانوں کو مہارت سے کام کرتے ہوئے دیکھنا باعث فخر ہے۔ اتھارٹی میں کام کا انداز دیکھ کر ایک ترقی یافتہ اور مضبوط پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈزبھی پیش کی گئیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں