k صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں

ؔ شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

ی* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکووں نے دانش کے گھر سے 8لاکھ 35ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکوئوں نے قاسم کے گھر سے 3لاکھ80ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔

(جاری ہے)

گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے حماد کے گھر سی2لاکھ ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔باغبانپورہ کے علا قہ میں ڈاکوئوں نے رمیض کے گھر سی1لاکھ 75ہزار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سبزاہ زار میں ڈاکووں نے عبدالقادر کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شفیق۔آباد میں ڈاکوئوں نے لقمان سی80ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکووں نے تبسم سے 35 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈاکووں نے فرخ سے 15ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ اقبال ٹاو?ن اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں اور اچھرہ۔ساندہ اور مانگامنڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں