ظ* لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں شہری فرحان کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین،

ئ*سگا بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا۔ شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

۶ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) شاہدرہ کے علاقے میں شہری فرحان کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، سگا بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا۔ شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں 4روز قبل قتل ہونے والے فرحان نامی شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق عبدالباسط نے 3روز قبل اپنے سگے بھائی فرحان کو گھریلو ناچاقی کی رنجش پر گھر میں سوئے ہوئے اپنے بھائی فرحان کوقتل کیا اور قتل کے بعد ڈرامہ رچایا کہ 2نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر میرے بھائی کو قتل کر گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ شبیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں