قابض بھارتی فوج فی الفور کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے ،عثمان سعید بسرا

ہفتہ 8 اگست 2020 18:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ترجمان پنجاب حکومت و سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء نے کہاکہ ، قابض بھارتی فوج فی الفور کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے ، کرفیو کا خاتمہ کیا جائے ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، کشمیری قیادت کو رہا کیا جائے اور قابض بھارتی فوج فوری طور پر کشمیر سے نکل جائے، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی دنیا بھر میں آواز پہنچانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت پوری طرح متحرک ہے،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر حق ادا کردیا ہے اور بھارت کے منہ پر ایسا طمانچہ مارا کہ ان کی آنے والی نسلیںبھی یاد رکھیںگی ، کشمیرپاکستان کی شاہ رگ ہے کسی صورت بھی کشمیری عوام کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں