عالمی ادارے کشمیر میںمظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، رانا عبدالسمیع

ہفتہ 8 اگست 2020 18:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا عبدالسمیع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ سندھ پر مسلط ٹولے نے کراچی سمیت پورے صوبے کا بیڑا غرق کردیا ہے ، پیپلزپارٹی لوٹ مار پارٹی بن چکی ہے،کراچی کی تباہی کے ذمہ دار بلاول زرداری اور ان کے حواری ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ منافقانہ سیاست کرنا بند کرے ، عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار اد اکریں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ منفی سیاست کی ہے ، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، عالمی ادارے کشمیر میںمظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں